ہم روز انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں لیکن یہ جانے بغیر کہ انٹر نیٹ کام کس طرح کرتا ہے۔ اس سبق میں ہم انٹر نیٹ سے متعلق کچھ بنیادی چیزیں سیکھیں گے۔

انٹرنیٹ اصل میں ہزاروں ، لاکھوں کمپیوٹرز کا جال ہے۔ یہ کمپیوٹرز مختلف مقامات پر موجود لیکن ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں۔ جس کے ذریعے ہر طرح کی معلومات ہر وقت ہر شخص تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ کمپیوٹرز جن میں معلومات رکھی ہوتی ہیں ویب سرور(Web Server) کہلاتے ہیں اور ہمارے کمپیوٹر جو اُن معلومات کو حاصل کرتے ہیں یہ کلائنٹ Client(گاہک) کمپیوٹر کہلاتے ہیں۔

 

انٹرنیٹ پر موجود معلومات کسی نہ کسی ویب سائٹ کا حصہ ہوتی ہیں اور ہر ویب سائٹ مختلف طرح کی فائلز سے مل کر بنتی ہے اور یہ فائلز ویب سرور پر موجود ہوتی ہیں۔ ان فائلز میں موجود معلومات کو حاصل کرنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے اُسے ورلڈ وائڈ ویب (World Wide Web) کہتے ہیں۔ اسی لیے آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ جب بھی ہم کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں تو اُس کے شروع میں www لکھا ہوتا ہے۔ جس سوفٹ وئیر یا پروگرام کے ذریعے ہم ویب سائٹ دیکھتے ہیں اُسے ویب براؤزر (Web Browser)کہتے ہیں۔ جیسے انٹرنیٹ ایکسپلور ر Internet Explorer، فائر فوکس firefox، گوگل کروم Google Chrome وغیرہ۔

 اب ایک مثال اور تصویر کے ذریعے ہم یہ پورا طریقہ کار سمجھتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ نے کوئی ویب براؤزر کھولا اور اُس میں لکھاNetwork یوٹیوب www.youtube.com اور انٹر کا بٹن دبایا۔ تو اب آپ کا ویب براؤزر یوٹیوب کے ویب سرور کو انٹرنیٹ پر ڈھونڈکر سرور سے کہتا ہے کہ فلاں کلائنٹ کمپیوٹر نے فلاں چیز دیکھنی ہے۔ تو وہ ویب سرور اپنے پاس موجود ویب سائٹ کی فائلز میں اُسے ڈھونڈ کر مطلوبہ چیز بھیج دیتا ہے۔ پھر وہی چیز آپ کا ویب براؤزر آپ کو سکرین پر دیکھا دیتا ہے۔
اس سبق میں ہم نے سیکھا کہ ویب سائٹ کس طرح کام کرتی ہے۔ ویب سرور کیا ہوتا ہے۔ اگلے سبق میں ہم یہ سیکھیں گے کہ اگر ہم نے ویب سائٹ بنانی ہے تو اُس کا نام کس طرح حاصل کیا جائے گا جیسے اور ویب سائٹ کی فائلز کے لیے کونسا ویب سرور حاصل کیا جائے اور اُس پر اپنی ویب سائٹ کی فائلز کس طرح رکھی جائیں۔

Add comment

Security code
Refresh